مشال کی معطلی،یونیورسٹی منتظم کا نوٹیفکیشن سے اظہار لاتعلقی

ردان (قدرت روزنامہ16-اپریل-2017) عبدالولی خان یونیورسٹی کے منتظم فیاض علی شاہ نے جامعہ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق مشال خان سمیت 3طالب علموں کی یونیورسٹی سے معطلی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پر انہوںنے کہاکہ نوٹیفکیشن میں کافی غلطیاں ہیںاور یہ میرے علم میں لائے بغیر جاری ہوا.

ایک بیان میں فیاض علی شاہ نے اسسٹنٹ رجسٹرار کے نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا اور کہا کہ یونیورسٹی نے اسے جاری نہیں کیا، اس بارے میں جامعہ کے رجسٹرار کو بھی نہیں بتایا گیا.انہوں نے کہا کہ مشال خان اور دیگر طلبا کیلئے کمیٹی بنانے سے متعلق صرف فیصلہ ہوا تھا تاکہ مشتعل طلبا کو روکا جاسکتے کہ اسی دوران قتل کا واقعہ رونما ہوگیا ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top