صوبائی حکومت نے وزیر اعظم صحت انشورنس پرگرام کے لئے بجٹ دینے سے معذرت کرلی

شاور(قدرت روزنامہ15-اپریل-2017)صوبائی حکومت نے وزیر اعظم صحت انشورنس پرگرام کے لئے بجٹ دینے سے معذرت کرلی ہے اورموقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی حکومت پہلے سے ہی انصاف صحت انشورنس پروگرام چلا رہی ہے جس کے تحت غریب اور نادرا مریضوں کا مفت علاج غیر سرکاری بڑے بڑے ہسپتالوں میں بھی ہو رہا ہے .وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم صحت انشورنس پروگرام کے لئے بجٹ دینے سے انکار کے بعد منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے اورمکمل خود بجٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت قومی صحت نے پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے وزیر اعظم انشورنس پروگرام شروع کر رہی ہے خیبر پختونخوا کے علاوہ سندھ حکومت نے بھی وزیر اعظم صحت انشورنس پروگرام کی ادائیگی سے انکار کیاہے تاہم پنجاب اوربلوچستان اپنے اپنے حصے کا بجٹ دے رہی ہے.

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top