خیبر پختونخوا میں سی پیک انفراسٹرکچر پر ورکنگ گروپ نے اپنا کام تیز رفتاری کے ساتھ نمٹانا شروع کر دیا

33

پشاور(قدرت روزنامہ13فروری2017)خیبر پختونخوا میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت منظور شدہ منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر پیشرفت کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے محکمہ منصوبہ بندی کے پلاننگ سیل میں قائم کردہ انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ نے اپنا کام برق رفتاری کے ساتھ نمٹانا شروع کر دیا ہے ٹرانسپورٹ، ہائوسنگ، شہری ترقی اور انفراسٹرکچر پر ورکنگ گروپ کے سربراہ اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کو پشاور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان ریلویز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پختونخوا ہائی اتھارٹی، ہائوسنگ، ٹرانسپورٹ، بلدیات، پشاور ترقیاتی ادارہ اور ڈبلیو ایس ایس پی سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سات مختلف وزارتوں اور اداروں کے سربراہوں نے تفصیلی بریفنگ دی اور نقشوں، چارٹوں و ملٹی میڈیا کے ذریعے سی پیک کے تناظر میں مشرقی و مغربی روٹ سے گزرنے والے تجارتی قافلوں کی سہولت اور متعلقہ لوازمات کی تکمیل کے ضمن میں جامع پریزنٹیشن پیش کیں اکبر ایوب خان نے ٹھوس پیشرفت کیلئے ورکنگ گروپ کے اجلاس ہفتہ وار بنیاد پر منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس بین الاقوامی گیم چینجر منصوبے کیلئے ہمیں پورے جذبے، تندہی اور قوت فیصلہ کے ساتھ تمام تیاریاں مکمل کرنی ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ سی پیک کے تحت کھربوں روپے کی سرمایہ کاری سے شاہراہ قراقرم، سلک روٹ، بشام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، حویلیاں، چترال تا چکدرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان نہ صرف ہزارہ، ملاکنڈ اور جنوبی اضلاع بلکہ فاٹا تک نئی شاہراہوں اور ریل ٹریک کی تعمیر و کشادگی کے علاوہ صوبائی دارلحکومت کے گرد ایک دوسرے اور زیادہ وسیع نیا رنگ روڈ ریپڈ بس اور سرکلر ریلوے نظام بھی پلان کا حصہ بنائے جارہے ہیں. اسی طرح چھ نئے میگا رہائشی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے.

جبکہ 55 ارب روپے کی لاگت سے پشاور میں شہری ترقی کی چار بڑی اسکیمیں بھی اس کا ناگزیر جز بنادی گئی ہے جن میں 12ارب روپے کے خطیر فنڈ سے موجودہ رنگ روڈ سروس روڈز سمیت پنجگی روڈ' وارسک روڈ تا جمرود روڈ ہر لحاظ سے تکمیل'10 ارب روپے سے چمکنی کے قریب موٹر وے سے ملحقہ نئے وسیع و آراستہ بس ٹرمینل کی تعمیر' ساڑھے دس ارب روپے کے فنڈ سے حیات آِاد فیز ٹو میں جدید رہائشی'کمرشﷲ و تفریحی کمپلیکس کا قیام اور 22 ارب روپے کے خرچ سے ریگی ماڈﷲ ٹائون میں ہیلتھ سٹی کی تعمیر شامل ہیں اکبر ایوب خان نے کہا کہ اگر سی پیک میں ہمارے صوبے کے اتنے بڑے منصوبوں کی شمولیت ہمارے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی دانشمندانہ قیادت میں ٹیم کے دورہ چین اور وہاں کی حکومت کی باضابطہ گارنٹی کے تحت شامل کئے جارہے ہیں البتہ ہم تمام وفاقی وزارتوں اور ادارو ںسے بھی مخلصانہ تعاون کی امید رکھنے میں حق بجابت ہیں کیونکہ ہم فیڈریشں اور قومی یکجہتی پر یقین رکھنے والی حکومت اور عوام ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top