تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ،پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر کے گھر سے اشتہاری ملزم گرفتار

پشاور(آن لائن)’’تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے‘‘ تحریک انصاف کی خاتون کونسلر کے گھر سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،آپریشن کے دوران ثمینہ گل نے اپنے اشتہاری شوہر کو باتھ روم میں چھپا لیا تھا.تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کونسلر ثمینہ گل کے گھر سے اشتہاری ملزم گرفتار ،شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا .

آپریشن کے دوران خاتون نے اپنے اشتہاری شوہر کو باتھ روم میں چھپالیا تھا.ذرائع کے مطابق گلبرگ اور نوتھیہ جدید میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے .پولیس نے ایک اشتہاری سمیت 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 6 افراد کو کرایہ داری کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top