فاٹا میں تیل اورگیس کی مزید پیداوار کیلئے سرگرمیوں میں بہتری اورتیزی لائے

پشاور(قدرت روزنامہ11-جنوری-2017)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکی ہدایت پرفاٹا میں آئل اینڈگیس کے 15 بلاکس کی 2D سیسمک سروے کاکام مکمل کیاگیاہے جس کے مطابق فاٹا میں 20 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں. گورنرنے فاٹا سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فاٹا میں تیل اورگیس کی مزید پیداوار کیلئے سرگرمیوں میں بہتری اورتیزی لائے .

فاٹامیں آئل اورگیس کے ذخائرکے حوالے سے دیے گئے ایک پریزنٹیشن کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے. خیبرپختونخوا آئل اینڈگیس کمپنی لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو رضی الدین راضی اور ڈائریکٹرآئل اینڈگیس فاٹا اظہرمحبوب نے گورنرکو الگ الگ پریزنٹیشن دی. اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فداوزیر، کے پی او جی سی ایل کے سینئرایگزیکٹیو ایڈمنسٹریشن انجینئرشیخ امین جان، جی ایم ریزروائرصداقت سید، شاہان باچا، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنراوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے. اجلاس میں بتایاگیاکہ فاٹامیں آئل اینڈگیس کے 2Dسیسمک سروے کیلئے 4.5 بلین روپے کی لاگت سے منصوبے پرکام جاری ہے. وفاقی حکومت نے ملکی وغیرملکی کمپنیوں کولیزجاری کئے ہیں جن میں 155 بلاکس میں سے 5 بلاکس لتمبر،تیراہ، اورکزئی، ولی اورباسکہ پر کام مکمل ہونیوالاہے، جہاں مقامی لوگوں کو روزگاربھی فراہم کیاگیاہے. گورنرنے کہاکہ مربوط کوششوں کے ذریعے کام کرکے آئل اینڈگیس کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے فاٹا کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے اور علاقے کے لوگوں کوروزگار کی فراہمی اورمعاشی ترقی بھی یقینی بنائی جاسکتی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top