بعض قوتیں پاکستان کی سلامتی اسلام اور مذہب کے خلاف گھنانی سازشوں میں مصروف ہیں،عبدالغفورحیدری

پشاور(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ عالمی اجتماع بین الاقوامی سیاست کا رخ موڑ دیگا، میڈیا ہی ظلم اور جبر کے نظام کو روکنے اور اسلامی تہذیب کے دفاع میں اہم رول ادا کرسکتا ہے.ان خیالات کا اظہار سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سوشل میڈیا سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیاکرتے ہوئے کیا، سیمینار کی صدارت صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کی جبکہ صوبائی امیر مولا نا گل نصیب خان ، مولانا شجا ع الملک،عبدالجلیل جان، مسرت اللہ خان، محمد رحیم حقانی، امان اللہ حقانی، عبدالحمید خان، مولانا رفیع اللہ قاسمی اور قاضی بشیر نے خطاب کیا، اس موقع پر سوشل میڈیا میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازی سند بھی دی گئی، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو بین الاقوامی تناظر میں دیکھنا ہو گا کچھ قوتیں پاکستان کی سلامتی اسلام اور مذہب کے خلاف گھنانی سازشوں میں مصروف ہیں، اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مغربی ایجنڈے کو ملک پر مسلط کرنے اور اسلامی تہذیب کا مسخ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے خلاف بیرونی قوتیں متحرک ہو چکی ہیں، یہ منصوبہ ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں ایک بڑا انقلاب لائیگا، انھوں نے کہا کہ میڈیا ،جبر کے نظام کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں، انھوں نے سوشل میڈیا سے تعلق رکنے والے کارکنوں کو ہدایات دی کہ وہ اخلاق ، سنجیدگی اور مثانت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، اور جمعیت علماء اسلام کے عالمگیر پروگرام اور عالمی اجتماع کی تشہیر وترویج کیلئے اپنا رول ادا کریں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا میں اپنی تہذیب کا دفاع اچھے طریقے سے کرسکتی ہے اور مغربی تہذیب کا راستہ روکنے میں نوجوان نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے، مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ عالمی اجتماع دنیا کی تاریخ کا ایک منفرد اور فقید المثال اجتماع ہو گا، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید 7,8,9اپریل کو عالمی شخصیات کی موجودگی میں ظلم اور جبر کے نظام سے بغاوت اور اسلامی تہذیب کے دفاع کیلئے حلف لینگے، بعدازاں مولانا عبدالغفور حیدری نے صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان کے ہمراہ پنڈال کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top