سوشل میڈیا پر متنازعہ انداز میں شہرت حاصل کرنے والے ناصر خان جان کوگرفتار کر لیاگیا

پشاور(قدرت روزنامہ09فروری2017)سوشل میڈیا پر متنازعہ انداز میں شہرت حاصل کرنے والے ناصر خان جان کوگرفتار کر لیاگیا ہے. تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ناصر خان جان نے سوشل میڈیاپر خاصی شہرت حاصل کی.

تاہم اس کی شہرت متنازعہ قراردی جاتی ہے.لیکن اب اطلاعات ہیں کہ اسے پولیس نے گرفتارکرلیاہے.تاہم پولیس حکام گرفتاری کی وجہ بتانےسےگریراں ہیں.لیکن کہاجارہاہےکہ پولیس نے انھیں متنازعہ ویڈیوکی وجہ سےہی گرفتارکیا.ناصر خان جان یا پولیس کی جانب سے گرفتاری کی وجہ بیان نہیں کی گئی لیکن سوشل میڈیا کی بعض رپورٹس کے مطابق انہیں ایک گانا چراکرگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا.ذرائع کےمطابق انھیں ضمانت بھی مل گئی ہے.

00

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top