کوہاٹ پولیس نے پیر منیر شاہ عرف پتو پیر کوتین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

59

پشاور(قدرت روزنامہ07-جنوری-2017)کوہاٹ پولیس نے پیر منیر شاہ عرف پتو پیر کوتین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے.زیر حراست افراد میں انکا بھائی پیر معمور شاہ بھی شامل ہے.

گرفتار افراد کے قبضے سے خود کار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے.ملزمان کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں اشتہاریوں کو پناہ دینے اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں.پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرشید خان اور ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل سب انسپکٹر نظر عباس کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے جمعہ کی علی الصبح جنگل خیل کے علاقہ گڑھی گلاب شاہ میں واقع پیر منیر شاہ عرف پتو پیر کی رہائش گاہ پر اچانک چھاپہ مار ا جہاں سے پولیس نے پیر منیر شاہ انکے بھائی پیر معمور شاہ اور دیگر ساتھیوں رفیع اللہ ولد مثل خان اور عرفان اللہ ولد جان امیر ساکنان گلشن آباد کو حراست میں لے لیا .کاروائی میں گھر کی تلاشی کے دوران پولیس نے خود کار اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جسمیں دو کلاشنکوف،ایک پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس شامل ہیں.پولیس نے زیر حراست چاروں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں فوری طور پر تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا جہاں انکے خلاف اشتہاری مجرمان کو پناہ و دیگر سہولیات فراہم کرنے اور خود کار اسلحہ رکھنے کے جرم میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں.پولیس ذرائع کے بقول پولیس کی یہ کاروائی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری خصوصی مہم کا تسلسل ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی .پولیس کی اس کامیاب کاروائی سے متعلق ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصراپنی اصلاح کرتے ہوئے جرائم سے تائب ہوجائے بصورت دیگر جرائم پیشہ افرادسے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے بھر پور قوت کیساتھ کچلا جائے گاور انہیں نشان عبرت بنادیا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top