چترال میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5دکانیں جل کر خاکستر

چترال(یوا ین پی)چترال میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا.پولیس کے مطابق گزشتہ روز زیارت لواری ٹاپ کے قریبی گاؤں عشریت کے نئے بازار کی ایک دکان میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانچ دکانیں جل گئیں، جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا.

فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پایا تاکہ آگ مزید آبادی تک پھیل نہ سکے.مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حسب معمول تاخیر پہنچا،جس کے باعث دکانیں جل خاکستر ہوگئیں.متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ مالی مدد کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرے اور اپنے اہل حانہ کیلئے رزق حلال کمائے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top