پشاور میں زہریلی شراب پینےسے5 افراد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ04جنوری2017)خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے.

تفصیلات کےمطابق پشاور میں سواتی پھاٹک کے رہائشیوں کی مضر صحت شراب پینے سےحالت خیر ہوگئی.

ناصر، قیصر، وکٹر اورکمال موقع پر دم توڑ گئےجبکہ راجہ نامی شخص دوران علاج دم توڑگیا.

زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد میں تین سگے بھائی اور ان کے کزن سمیت محلے کا ایک فرد شامل ہے.

میتیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا.اہلخانہ نے مطالبہ کیاہےکہ مضرصحت شراب کے فروخت پر پابندی عائد کی جائے.

یاد رہے کہ دوروز قبل گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئےتھے، شراب پینے سے 85 سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top