گورنرخیبرپختونخوا کامیرانشاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نوازشریف ٹاؤن بنانے کااعلان

شمالی وزیرستان(قدرت روزنامہ02فروري2017)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے میرانشاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نوازشریف ٹاؤن بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرانشاہ بازار کے متاثرہ گھرانوں ومکین کیلئے ریلیف پیکج دیاجائیگا. انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں نہ صرف فاٹابلکہ پورے ملک میں امن قائم ہوچکاہے.

تقریباً90 فیصد ٹی ڈی پیزاپنے آبائی علاقوں کو واپس جاچکے ہیں اورباقی ٹی ڈی پیز بھی جلد واپس ہوجائیں گے. وزیراعظم محمدنوازشریف کی خواہش کے مطابق فاٹاکے عوام کوترقی کے قومی دھارے میںلانے کیلئے فاٹا کے عوام کی مرضی ومشاورت سے اصلاحات لائے جارہے ہیں.وہ بدھ کے روز شمالی وزیرستان ایجنسی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں اتمانزئی قبائل کے نمائندہ جرگے سے خطاب کررہے تھے.اراکین قومی اسمبلی ، کمشنربنوں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، جی او سی شمالی وزیرستان میجرجنرل حسن، سول وفوجی حکام اور قبائلی زعماء بھی اس موقع پر موجودتھے.قبل ازیں ایجنسی پرپہنچنے پراراکین پارلیمنٹ اور قبائلی زعماء نے گورنرکااستقبال کیا. ایجنسی پہنچنے کے فوراً بعد گورنرنے میرانشاہ میں گورنرماڈل سکول کا افتتاح کیاجبکہ زیرتعمیرمیرانشاہ بازار کامعائنہ بھی کیا.گورنرنے میرانشاہ میں یونس خان سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا. جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ حکومت کو قبائلی عوام کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. انہوں نے کہاکہ پاک فوج ،سیکورٹی فورسز اور قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کے قیام کیلئے

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top