پشاور شہر میں ایک ایسے خوبصورت ترین خواجہ سرا کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس کی بھاری نفری پہرہ دے رہی تھی

20

پشاور(قدرت روزنامہ01فروري2017)دو روز قبل پشاور شہر میں ایک ایسے خوبصورت ترین خواجہ سرا کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس کی بھاری نفری پہرہ دے رہی تھی اور شہر کی نامی گرامی شخصیات بطور مہمان شریک تھیں .

تفصیلات کے مطابق پشاور میں دو روز قبل ایک خواجہ سرا کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے خواجہ سرا شریک ہوئے.

جس گھر میں یہ تقریب منعقد کی گئی وہ بھی پشاور کی ایک مشہور خواجہ سرا کا گھر تھا جبکہ اس گھر کے باہر پولیس کے متعدد اہلکار صبح سے ہی پہرہ دے رہے تھے.

حیران کن بات یہ ہے کہ اس سے قبل خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے انہیں ایسی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن اس خواجہ سرا کی تقریب کی تقریب کے انعقاد کو کسی نے نہیں روکا . جبکہ شہر کی کئی نامی گرامی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی اور متعد د افراد خوبصورت خواجہ سراؤں کے ارد گرد گھومتے دکھائی دیے. یاد رہے کہ سالگرہ کی اس تقریب اور اس میں خواجہ سراؤں کے رقص پر خود خواجہ سرا اور دیگر افراد نے لاکھوں روپے نچھاور کر دیے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top