کشمیریوں کے دلوں پر راج کرنے والی معروف گلوکارہ راجہ بیگم چل بسیں

rajbegum1

2002 میں پدم شری سے بھی نوازا گیا' 2013 میں انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ عطاء کیا گیا سری نگر(آئی این پی) کشمیرکی مایہ ناز آواز خاموش ہوگئی' کشمیری موسیقی پر راج کرنے والی سر اور آواز کی ملکہ راجہ بیگم انتقال کرگئیں.کشمیرکی مشہور گلوکارہ راجہ بیگم نے 1947 میں ریڈیو سرینگر سے کیرئر کا آغاز کیا اورکئی دہائی تک موسیقی سے محبت کرنے والے دلوں پر راج کرتی رہیں. راجہ بیگم نے کشمیری زبان کے بیشمار گانے گائے اور ساتھ ساتھ فلمی گانے بھی بڑی مہارت سے گائے اور شہرت کی بلندیوں کو چھوا.

89 سالہ بیگم کو 2002 میں بھارت سے سب سے بڑے ایوارڑ پدم شری سے بھی نوازا گیا. 2013 میں انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ بھی دیا گیا. انہوں نے فوک میوزک ، تھیڑ اور ڈانس میں بھی شہرت حاصل کی تھی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top