وزیراعظم فاروق حیدرکی ہدایت پرکشمیری ریاست جموںوکشمیرکے دونوں اطراف ،پاکستان اور بیرون ممالک کی طرح ضلع میرپورمیں 27 اکتوبرکوقومی تقریبات کمیٹی کے زیراہتمام بھرپورطریقے سے یوم سیاہ منایاجائے گا

updates

میرپور(آئی این پی)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی ہدایت پرکشمیری ریاست جموںوکشمیرکے دونوں اطراف ،پاکستان اور بیرون ممالک کی طرح ضلع میرپورمیں 27 اکتوبرکوقومی تقریبات کمیٹی کے زیراہتمام بھرپورطریقے سے یوم سیاہ منایاجائے گا. احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور بھارت کے خلاف سخت غم وغصہ کااظہار کیاجائے گا.

ضلع کچہری سے 10:15 بجے ضلع کچہری سے تمام سیاسی وسماجی جماعتوں کے مقامی راہنما، وکلائ، انجمن تاجراں، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری، صحافیوں، ملازمین کی جریدہ وغیرجریدہ تنظیموں سمیت زندگی کے ہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراداحتجاجی ریلی نکالیں گے.جو مختلف شاہرائوں کاچکرلگانے کے بعد چوک شہیداں میں عظیم الشان جلسہ کی شکل اختیار کرے گی .چیئرمین قومی تقریبات کمیٹی ضلع میرپور انصریعقوب نے ضلع میرپور کے تمام سیاسی وسماجی اور مذہبی جماعتوں، وکلائ، صحافیوں، انجمن تاجراں، چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری سمیت زندگی کے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والوں سے شرکت کی اپیل کی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top