نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل کمیٹی کے فیصلوں کے تحت انتظامیہ ، پولیس اورحساس اداروں کامیرپورشہرکے مختلف سیکٹروںمیں غیررجسٹرافغان مہاجرین کے انخلاء کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘درجنوںکوگرفتارکرلیاگیا

میرپور(آئی این پی)نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل کمیٹی کے فیصلہ جات پرعملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ ، پولیس اورحساس اداروں کامیرپورشہرکے مختلف سیکٹروںمیں غیررجسٹرافغان مہاجرین کے انخلاء کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوںکوگرفتارکرلیاگیا.حساس اداروں کی طرف سے دی گئی معلومات پرضلع بھر کے تمام تھانوں کی حدود میں گرینڈ اپریشن کیاجارہاہے.

اس آپریشن کے دوران ضلع بھرمیں ایسے افغان مہاجرین جن کے پاس POR کارڈ نہیں ہیں انھیں ضلع بدرکیاجارہاہے. آپریشن کے دوران گرفتارہونے والے بعض افغان باشندوں کوضلع بدراوربعض کومختلف تھانوں میں بند کردیاگیاہے. سیاسی وسماجی اورعوامی حلقوں نے انتظامیہ ، پولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرکے ہی ملک کودہشت گردی سے بچایاجاسکتاہے. اس سلسلہ میں عوام الناس بھی انتظامیہ ، پولیس اورحساس اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں. کسی بھی جگہ رہنے والے ایسے غیررجسٹرڈ افراد کی اطلاع مسلسل دی جارہی ہیں تاکہ پورے ملک کی طرح ضلع میرپور سے غیررجسٹرڈ افراد کاخاتمہ ہوسکے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top