عمر رسیدہ شخص کا بنکر بنا کر بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے کا عزم

مظفر آباد (قدرت روزنامہ.26نومبر2016) لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی جارحیت اور گولہ باری کی وجہ سے جہاں سرحد پر واقع کئی گاﺅں کے مکین نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں میں جا چکے ہیں.
وہیں ایک عمر رسیدہ شخص نے بنکر بنا کر بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے.
لائن آف کنٹرول سے 50 کلومیٹر دور بھمبر سیکٹر کے قریب پینگانامی گاﺅں کے تمام لوگ گولہ باری اور فائرنگ کی وجہ سے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں، مگر گاﺅں میں موجود 75 سالہ نذیر احمد نے گاﺅں چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے حفاظتی بنکر تیار کرلیا. ٹانگوں سے معذور بزرگ نذیر احمد نے کڑیوں، پتھر اور مٹی کی بوریوں کی مدد سے ایل او سی کے قریب ہی حفاظتی بنکر بنایا، جہاں وہ بھارتی شیلنگ اور فائرنگ کے وقت حفاظت کیلئے چھپ جاتے ہیں.   بزرگ ہونے کے باوجود بلند حوصلے رکھنے والے نذیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فائرنگ کی وجہ سے اپنا گاﺅں نہیں چھوڑیں گے، وہ بنکر اور گاﺅں میں رہ کر بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے. یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top