شہیدِ کشمیر محمد مقبول بٹ کے یومِ شہادت پر گیارہ فروری کو آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل کرنے کا فیصلہ

08

راولاکوٹ(قدرت روزنامہ10جنوری-2017) شہیدِ کشمیر محمد مقبول بٹ کے یومِ شہادت پر گیارہ فروری کو آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل کرنے کا فیصلہ .زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے اصولی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ گیارہ فروری کو مقبول بٹ کے یومِ شہادت پر تحریکِ آزادی کشمیر سے اپنی عملی محبت کا ثبوت دینے سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا ہے تعطیل کا یہ فیصلہ جدید تحریک کے بانی اور منقسم کشمیر میں وحدت کی علامت مقبول بٹ کے یومِ شہاد ت پر انکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ اس بات کا ثبوت فراہم کرنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی تحریک میں بیس کیمپ مکمل طور پر انکی پشت پر ہے مقبول بٹ کے یوم شہادت پر پہلی مرتبہ سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم نے اپنے دورِ حکومت میں سرکاری تعطیل کی تھی جسے بعد ازاں آنے والی مسلم کانفرنس کی حکومت نے اپنے سربراہ مرحوم عبدالقیوم خان کی ہدایت پر ختم کر دیا تھا راجہ فاروق حیدر کو یہ تعطیل کرنے اپنی کابینہ کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی حمایت حاصل ہے جو ماضی میں قوم پرست طلباء تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار رہے ہیں .

وزیراعظم جموں وآزاد کشمیرفاروق حیدر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مٖظفر آباد میں مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے انکی یہ کوشش بھی ہے کہ وہ اس دن کو سری نگر میں بنا کر اپنی زندگی کا یاد گار حصہ ٹھہرائیں سری نگر اپنے ننھیال جانے راجہ فاروق حیدر نے پہلے سے سفری دستاویزات حاصل کر رکھی ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top