سرینگر، شٹر ڈاؤن ہڑتال، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، پٹھراؤ، ٹیئر گیس شیلنگ، کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ

56

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشگردی اور بھارتی قبضے کے خلاف 153ویں روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی .جس دوران کئی علاقوں میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں.

بندوق برداروں نے پلوامہ کے آری ہل میں جموں کشمیر بینک سے 10لاکھ روپے لوٹ لئے.جبکہ پوشکر بڈگام کے جموں کشمیر بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی. ہڑتال کے دوران تمام کاروباری ادارے، سکول، دکانیں، بینک، پٹرول پمپ بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی. مورن،بابہ گنڈ ، حسن پورہ بجبہاڑہ،اجس،بانڈی پورہ،ماچھو چاڑورہ کے علاوہ کپوارہ کے کئی مقامات پر سنگباری و جوابی سنگباری کے علاوہ بھارتی فورسز نے ٹیئر گیس شیلنگ کی اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا. جس سے 22کشمیری زخمی ہو گئے. بھارتی فورسز نے بستیوں پر رات کو بستیوں پر چھاپے مارے اور محاصرے کئے. جنوبی کشمیر کے علاقہ ارونی کا بھی محاصرہ کر لیا گیا.جمعرات کو بستی میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس ٹاسک فورس کی مشترکہ آپریشن کو توڑنے کے لئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور شدید مظاہرے شروع کر دیئے. بھارتی فورسز نے اس دوران کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا. جبکہ اس دوران فائرنگ بھی شروع ہوئی. جس کے بعد جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کر دی گئی اور ٹرین سروس بند کی گئی. ماچھوہ اور اجس کے لوگوں نے فورسز پر توڑ پھوڑ اور بستیوں میں بے تحاشا شلنگ کرنے کا الزام عائد کیا. پلوامہ کے مضافاتی علاقوں میں فورسز اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے دوران کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے جبکہ فورسز نے شبانہ چھاپوں میں15 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top