بھارت بربریت میں آپے سے باہر، پاکستانی پرچم میں لپٹے بچے کے جنازے پر شیلنگ

سری نگر(قدرت روزنامہ05-نومبر-2016)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہےجس میں اب تک 110 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں اور آج تازہ ترین واقعہ میں قابض فوج نے پاکستانی پرچم میں لپٹے بچے کے جنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو زخمی کردیا. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والے 16 سالہ کشمیری بچے قیصر صوفی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنانے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ بھارتی فورسز نے نماز جنازہ میں شریک افراد پر شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے.

مظاہرین کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے. یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے شالیمار کے رہائشی قیصر کو 27 اکتوبر کو اس کے گھر کے پاس سے اٹھایا تھا اور ایک روز بعد تشویشناک حالت میں اسے پھینک دیا تھا، قیصر کو سری نگر کے سوریٰ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا. واضح رہے کہ بھارت نے رواں برس جولائی میں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کیشہادت کے بعد شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاج کو فوجی طاقت کے ذریعے کچلنے کے لئے گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہر آنے والے دن کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے :-..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top