بنی گالہ کے رہائشیوں نے عمران خان کے گھر کے باہربیٹھے مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو تحریری درخواست دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ31-اکتوبر-2016)وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالہ کے رہائشیوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو تحریری درخواست دے دی ٬درخواست میں رہائشیوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورت میں بنی گالہ میں موجود دیگر رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٬رات کے اوقات میں گانے بجانے اور غل غپاڑہ کی آوازوں نے ہمارا جینا دوبھر کردیا ہے٬علاقے کو مظاہرین سے پاک کروایا جائے اور بنی گالہ میں ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے ہاں جو طوفان بدتمیزی برپا ہے اسے ختم کروایا جائے تاکہ اہلیان بنی گالہ قید سے آزاد ہو سکیں.تفصیلات کے مطابق پیر کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے علاقے بنی گالہ میں دیگر رہائش پذیر مکینوں نے علاقے کو مظاہرین سے پاک کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریری درخواست دے دی ٬.

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top