پرویز خٹک نے فوج کو بلا لیا

18

ہارون آباد(قدرت روزنامہ31-اکتوبر-2016) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کامقابلہ کرنا آسان نہیں، حکومت گرفتاریاں کتنے دن کرے گی، جتنا مرضی ظلم کرلیں، جب تک دم ہے جب تک زندہ ہوں یہاں سے واپس نہیں جانے والا نہیں.ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر آئے، دسمبر آئے، 2018ء آجائے تو بھی یہیں کھڑا ہوں،حکمران جو بھی کرلیں ہمیں اسلام آباد پہنچنا ہے، ہم نے تو کچھ نہیں کیا، یہ لوگ ہی دہشت گردی کررہے ہیں، سڑک بند کرنے اور فائرنگ کرنے سے بڑا جرم کوئی نہیں.

پرویزخٹک نے کہا کہ ہم باعزت طریقے سے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں، ہم پر ظلم کیا جارہا ہے ، شیلنگ ہورہی ہے لیکن ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہم ضرور اسلام آباد جائیں گے ہم عمران خان کی کال پر بنی گالا جارہے ہیں.انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان خود کو نہ تھکائیں ابھی پوری رات پڑی ہے، حکومت کو اپنی توانائیاں ضائع کرنے دیں، ملک کے راز فاش کرنے والی یہ حکومت سیکیورٹی رسک ہے.انہوں نے کہاکہ فوج کوموجودہ صورتحال کانوٹس لیناچاہیے کہ حکومت کس طرح ہمارے جمہوری حق کودبانے کی کوشش کررہی ہے .اس موقع پرانہوں نے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدر ی نثارنے یہ راستے بندکرائے ہیں اورشلینگ کرائی .پرویزخٹک نے کہاکہ میں بھی وزیراعلی ہوں اورمیں بھی شلینگ کرواسکتاتھااوراپنے گارڈزساتھ لاسکتاتھا.انہوں نے کہاکہ یہ سڑک کسی کے باپ کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے لوگ ہمارے بھائی ہیں اورپنجاب ہماراگھرہے یہ لوگ جو چاہے مرضی کرلیں، سب سے آگے میں ہوں گا کارکنان یہاں آئیں اور اسلام آباد پہنچیں.انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اگر چوری نہیں کی تو خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top