پرویز خٹک نے ایکسپریس نیوز کے اینکر کے سوال پر تہذیب کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ31-اکتوبر-2016) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ٹیلی ویژن پر آکر اخلاقیات اور تہذیب بھول گئے اور ایکسپریس نیوز کے اینکر کے سوال پر بھونڈے الزامات کی بوچھاڑ کردی. ایکسپریس نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں اینکر نے جب وزیراعلیٰ خبرپختونخوا پرویز خٹک سے سوال کیا کہ آپ اس دھرنے پر خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال تو نہیں کریں گے تو اس پر وزیراعلیٰ آپے سے باہر ہوگئے اور اینکر پر بھونڈے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ حکومت کے ترجمان بن کر بات کرتے ہیں تو اپنا کام کرو میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا‘‘.

اینکر کی جانب سے براہ راست نشریات میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے سے منع کرنے پر پرویز خٹک نے اینکر کو وزیرداخلہ چوہدری نثار کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ ان کے نمائندہ ہیں اور آپ بھی نوٹ اور لفافے لیتے رہتے ہیں. اینکر کی باربار یاددہانی کے باوجود وزیراعلیٰ نے اپنا لہجہ تبدیل نہ کیا اور تہذیب سے ہٹ کر گفتگو کرتے رہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top