اسلام آباد جلسہ،جو ش و خروش عروج پر،ابتداءمیں ہی بات حد سے آگے نکل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ02نومبر2016)پی ٹی آئی کا یوم تشکر ایک بار پھر بدنظمی کا شکار ہوگیا، پریڈ گراؤنڈ میں کارکنان ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی دوڑ میں بے قابو ہو گئے.ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا یوم تشکر ایک بار پھر بدنظمی کا شکار ہوگیا ہے اورسٹیج جانے والی سیڑھی پر کارکنوں نے دھاوا بول دیا، جب کہ پریڈ گراؤنڈ جلسے میں بدنظمی کے مظاہرے کو قابو کرنے والا کوئی نظر نہیں آیا، کارکنوں کی جانب سے بڑی تعداد نے ایک ساتھ اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی، حد تو یہ کہ اسٹیج کے پیچھے بھی بڑی تعداد میں کارکن پہنچ گئے.
تحریک انصاف کے
کارکنوں نے نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے قائد کے قریب جانا ہے، ہمیں اسٹیج پر جانے کی اجازت دی جائے، جب کہ منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر صرف قائدین کو جانے کی اجازت ہےجس کے بعد بدنظمی ہوئی .جبکہ سٹیج پرچڑھنے والوں میں خواتین کارکنان بھی شریک تھیں جوکہ اس دھاوے میں آگئیں لیکن پریڈ گراؤنڈ جلسے میں بدنظمی کے مظاہرے کو قابو کرنے والا کوئی نظر نہیں آیا.خواتین اس بدتمیزی پرپارٹی قائد سے شدید احتجاج کیاگیاہے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top