تحریک انصاف کا دھرنا موخر ہونے پر پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ01نومبر2016) تحریک انصاف کا دھرنا موخر ہونے پر پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ٬ برہان انٹر چینج سے ایف سی اہلکار واپس چلے گئے ہیں .تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تحریک انصاف کی جانب سے دو نومبر کا دھرنا موخر کئے جانے کے باعث حکومت نے تمام بند راستے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں حکومت نے تمام راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم بھی دیدیا ہے تحریک انصاف کا دھرنا موخر ہونے پر ایف سی اور پولیس اہلکار بھی خوش ہوئے اور ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے برہان انٹرچینج سے ایف سی اہلکار واپس چلے گئے ہیں .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top