’’عمران خان نے دھرنا موخر نہیں کیا بلکہ حکمت عملی تبدیل کی ہے‘‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01نومبر2016) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا. تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے کل کا دھرنا موخر نہیں کیا بلکہ انہوں نے حکمت عملی تبدیل کی ہے.
سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے بڑی کامیابی سے کارکنوں کو اسلام آباد میں لانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کی ہے اور وہ کل بھی کچھ کرنے والے ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو شرائط رکھی تھیں کہ نواز شریف استعفیٰ دیں یا نواز شریف تلاشی دیں. سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کل سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگی. نواز شریف کی تلاشی

سے سب کچھ سامنے آ جائے گا.پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں دعا کرتا ہوں کہ تم اس طرح کی شیلنگ کا سامنا کرو جس طرح میرے کارکنوں نے صوابی سے نکلتے ہوئے شدید شیلنگ کا سامنا کیا ہے. عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں طاقتور لوگوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، ہماری فتح ہے کہ ہم نے احتساب کیلئے سپریم کورٹ کو قائل کر لیا. میں دشوار گزار راستوں سے پہنچنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. سپریم کورٹ نے نواز شریف کی تلاشی شروع کر دی ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے ، اسلئے ہم کل دو نومبر کو دھرنا دینے کی بجائے کل یوم تشکر منائیں گے اور پریڈ گراؤنڈ میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں گے.عمران خان نے کہا کہ میں تمام کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ کل پریڈ گراؤنڈ پہنچیں ، ہم وہاں اکٹھے ہوں گے.تمام کارکن پوری تیاری سے اسلام آباد پہنچیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top