لاہور،اسلام آباد موٹروےM-2 چکری انٹر چینج بند،پاک فوج کے کمانڈوز، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس تعینات

n1

اسلام آباد  (قدرت روزنامہ01نومبر2016)لاہور،اسلام آباد موٹروے M-2 چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا ہے.پاک فوج کے کمانڈوز، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس تعینات کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے اور اسلام آباد بند کرنے کی کال سے بچنے کے لئے سوموار کی شب لاہور اسلام آباد موٹروے M-2 چکری کے مقام پر بند کردی گئی. پاک فوج ، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس مسلح کمانڈوز نے چکری انٹرچینج پر رکاوٹیں کھڑی کرکے موٹروے بند کردی اور لاہور سے آنے والی ٹریفک کو چکری انٹرچینج سے چکری گاﺅں کی طرف موڑدیا. اسی طرح اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹرکو اسلام آباد انٹرچینج کے قریب روک کر ٹریفک واپس راولپنڈی کی طرف موڑدی گئی. اس دوران متعدد ایمبولنسیں اور مسافر بسیں بھی موٹروے پر آنے جانے سے روک دی گئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں چکری انٹرچینج اوراسلام آباد ٹرن کے پاس لگ گئیں. اس دوران مسافر شہری سخت پریشان ہوئے اور درجنوں مسافر چکری انٹرچینج پر ہی اترگئے. اس دوران شہریوں کی پولیس اہلکاروں اور فوجی جوانوں سے گرما گرمی بھی ہوئی . رات 8 بجے چکری سے اسلام آباد تک آنے جانے والے موٹروے کے دونوں راستوں پر ہوکا عالم تھا اور کوئی گاڑی آتی جاتی دکھائی نہیں دے رہی تھی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top