تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر مبنی کمیشن تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا

18

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01-نومبر-2016)پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر مبنی کمیشن تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے . میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنی گالا میں عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر مشتمل کمیشن تسلیم کرے گی .

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس تحقیقات کی سماعت کے دوران عدالت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر تمام جماعتوں کو اپنا موقف دینے کی ہدایت کی تھی جس پر حکومتی لیگل ٹیم مشاورت کے لیے وزیر اعظم ہاوس گئی اور تحریک انصاف کا اجلاس بنی گالا میں ہوا .واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت وقفے کے بعدکچھ دیر میں دوبارہ شروع ہو جائے گی جس میں تحریک انصاف اور حکومت کی جانب سے جواب داخل کرایا جائے گا . ادھر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تفصیلی مشورے دیے ہیں لیکن بتا نہیں سکتا .ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ پر اعتماد ہے تاہم میں جوڈیشل کمیشن کے حق میں نہیں ہوں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top