شیلنگ سے 2 کارکن ہلاک ہو چکے، جو ظلم و بربریت کیا گیا وہ ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا: شاہ محمود قریشی

16

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01-نومبر-2016) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس کی شیلنگ کے باعث تحریک انصاف کے 2 کارکن شہید ہو چکے ہیں اور بہت سوں کی حالت تشویشناک ہے. وزیر داخلہ نے پولیس کو خواتین کے خاص احترام کی ہدایات دینے کی بات کی تھی لیکن بنی گالہ میں شیلنگ جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محود قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب اور وفاق نے 2 صوبوں کے درمیان کنٹینر کی دیوار کھڑی کر کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی نگرانی میں اس خیبرپختونخواہ کے نہتے عوام پر ظلم کیا گیا ہے. وفاقی وزیر داخلہ نے فرمایا تھاکہ پولیس کو عورتوں اور خواتین کے احترام کی ہدایات کی گئی ہیں لیکن آج جب میں بنی گالہ پہنچا تو وہاں پولیس شیلنگ کر رہی تھی اور پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس کو بڑی بے دردی سے گرفتار کیا گیا اور انہیں زدوکوب کر کے جس طریقے سے اٹھا کر پولیس وین میں پھینکا گیا، عورتوں سے ایسا سلوک ہمارے معاشرے کے ماضی میں نہیں دیکھا گیا. انہوں نے کہا کہ اس ظلم اور بربریت کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور وفاقی حکومت، شہباز شریف اور وزیر داخلہ سے کہتا ہوں کہ یہ روایات مت ڈالیں، یہ مناسب نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پرویز خٹک کو فون کر کے کہا کہ آپ تشریف لے آئیں. ایک منتخب وزیراعلیٰ پر ایک دوسرے صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ نے حملہ کرایا. ہم نے خیبرپختونخواہ کی پولیس اور وسائل استعمال نہیں کئے اور صرف پی ٹی آئی کے کارکنان تھے جبکہ دوسری جانب سرکاری مشینری اور وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے. اسلام آباد اور پنجاب کا لاک ڈاﺅن کر کے غیر آئینی و قانونی حرکت کی ہے اور اس کے خلاف ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاپنا احتجاج ریکاڈ کروانے اور چیئرمین سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت رکاوٹ بنی ہوئی ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ پرویز خٹک کو اکیلے آنے کا کہہ رہے ہیں لیکن ایک بات یاد رکھیں ، وہ تنہاءنہیں آئیں گے اور آپ کو کنٹینر ہٹانے ہوں گے اور حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہو گی. ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top