کیا انصاف مانگنا عدالت پر دباؤ ڈالنا ہے؟ عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ01-نومبر-2016)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان گزتشہ شب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے قافلے پر کی جانے والی شیلنگ پر شدید تنقید کی. بنی گالہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ایسے بے دردی سے شیلنگ کی جیسے کہ کوئی دشمن کی فوج آرہی ہو.

انہوں نے پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو ان کی بہادری پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت نے جو کچھ کیا اس سے صوبوں کے درمیان تعصب بڑھے گا.چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کہتے ہے کہ خیبر پختونخوا سے مسلح جتھہ آرہا ہے ، میں یہ پوچھتا ہوں کہ اگر ان کے پاس اسلحہ تھا تو جب پولیس نے بے رحمانہ شیلنگ کی تو لوگوں نے فائرنگ کیوں نہیں کی؟ اس لیے نہیں کی کیوں کہ ان کے پاس گولیاں تھیں ہی نہیں. عمران خان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے لوگوں پر جو آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے وہ زائد المعیاد تھے.چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے عوا سے جھوٹ بولا سلح جتھہ آرہا ہے انہںنے ایک بارپھر وزیراعظم نواز شریف کو سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ اٹھائینگے کہ کس جرم پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو مارا جارہا ہے اٹھایا جارہا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top