انہیں 28 اکتوبر کو ہر حال میں لال حویلی آنا چاہیے تھا۔، شیخ رشید کا عمران خان سے شکوہ

pic_1470764215

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01-نومبر-2016)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 28 اکتوبر کو ہر حال میں لال حویلی آنا چاہیے تھا. شیخ رشید نے کہا کہ ’ہم حالت جنگ میں ہیں اس لیے کوئی شکوہ نہیں کررہا لیکن عمران خان کو آنا چاہیے تھا، 13 اگست کو بھی یہی ہوا تھا‘.

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا تحریک انصاف کے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم مانے گی تو شیخ رشید نے کہا کہ ’یہ مجھے نہیں پتہ، تحریک انصاف سے پوچھیں، میں صرف عمران خان کی حد تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں‘. سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تمام راستے بند ہیں لیکن لفٹ لے کر سپریم کورٹ پہنچا. شیخ رشید نے کہا کہ پرویز خٹک کے پرامن احتجاج پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، پنجاب کے حکمران طاقت کا غیرقانونی استعمال کررہےہیں، تمام راستوں کو بند کیا جارہا ہے،جس فرعونیت کامظاہرہ کیا گیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی.انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے جارہا ہوں، عدالت آتے ہوئے مجھے تین چار جگہ روکا گیا،حکمرانوں کو کرسی سے اتارنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top