سنی اتحاد کونسل کا 2 نومبر کو دھرنے میں شرکت کا اعلان

29

لاہور(قدرت روزنامہ01نومبر2016)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 2 نومبر کو اسلام آباد کے دھرنے میں بھر پور شرکت کرے گی، حکومتی رکاوٹوں کو پاش پاش کرکے اسلام آباد پہنچیں گے.

 صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت راستے بندکرکے دھرنے کو روک نہیں سکتی، حکمران ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا نہ کریں، سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اورعمران خان کے گھرکا محاصرہ غیر جمہوری طرز عمل ہے، حکومت سے فائنل میچ کے لیے تیاری کر لی ہے.
کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے آخری حد تک جائیں گے.چیرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ تمام کشتیاں جلاکر اسلام آباد کا رخ کریں گے.
 سنی اتحاد کونسل نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر کے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، شریف خاندان نے پیسے کے زور پر ملک کویرغمال بنا رکھا ہے، پرویز رشید کے استعفے کے بعد مزید استعفے بھی آئیں گے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top