جسم کے درد کو ہاتھوں پر موجود ان پریشر پوائنٹس سے بھگائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ جسم کے کسی بھی حصے میں درد کو دور کرنے میں بےحد مددگار ثابت ہوتے ہیں. ہاتھ کے مختلف جگہوں پر پریشر پوائنٹس موجود ہوتے ہیں، ان پوائنٹس کا جسم کے مختلف اعضاء سے براہ راست تعلق ہوتا ہے.

ان پریشر پوائنٹس کے ذریعے آپ جسم کے کسی بھی حصے میں موجود درد سے فوری نجات حاصل کرسکتے ہیں. ٭ ہاتھ میں کتنے پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں؟ انسانی جسم  میں 340 پریشر پوائنٹس موجود ہوتے ہیں، جس میں سے 28 ہاتھ پر موجود ہوتے ہیں. ان پریشر پوائنٹس پر مساج کرنے سے آپ کو درد سے آرام ملتا ہے اور ساتھ ساتھ ماہرین کے مطابق یہ سستی ترین تھراپی بھی ہے.اگر آپ پریشر پوائنٹس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے  تو اس کاآسان حل یہ ہے کہ جب بھی آپ کو جسم کے کسی حصے میں درد محسوس ہو تو آپ ہتھیلیوں کو زور سے رگڑیں . درج ذیل چند پریشر پوائنٹس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، جن کے ذریعے آپ مختلف درد سے آرام پاسکتے ہیں. ٭ ہینڈ ویلی پوائنٹ اس پریشر پوائنٹ کے ذریعے آپ جسم کے مختلف درد کو دور کرسکتے ہیں، یہ آپ کے انگوٹھے اور پوائنٹر فنگر کے بیچ میں ہوتا ہے. اس کے ذریعے ذہنی دباؤ، مائیگرین، سر درد، کندھوں میں کھنچاؤ، دانت کا درد اور گردن کے درد کو دور کیا جاسکتا ہے. اس کے علاوہ اس پریشر پوانٹ کے ذریعے جسم کی گرمی کو بھی دور کیا جاسکتا ہے. ٭ بیس آف تھمب پوائنٹ یہ پریشر پوائنٹ آپ کے انگوٹھے پر کلائی سے اوپر موجود ہوتا ہے.اس پریشر پوائنٹ پر اپنے انگوٹھے سے زور دیں، اس عمل  سے آپ کو کھانسی اور سانس لینے میں آسانی پیدا ہوتی ہے. ٭ ریسٹ(کلائی) پوائنٹ 1 اگر آپ مسلسل ذہنی دباؤ میں رہتے ہیں تواس کارآمد طریقہ کار پر عمل کریں، اس سے باآسانی ذہنی دباؤ سے نجات مل سکتا ہے. یہ پریشر پوائنٹ ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے بالکل نیچے کلائی پر موجود ہوتا ہے. اس پریشر پوائنٹ پر مساج کرنے سے آپ کو ذہنی دباؤ سے سکون مل جائے گا. ٭ انر گیٹ پوائنٹ اگر آپ کو متلی کی شکایت ہےتو اس کا آسان ترین حل ڈھونڈ لیا گیاہے.  آپ اپنی کلائی سے 3 سینٹی میٹر دور ایک پوائنٹ پراپنے انگوٹھے سے  مساج کریں اور اس پریشر پوائنٹ پر تھوڑا زور دیں. اس پریشر پوائنٹ پر روز مساج کرنے سے آپ کو پیٹ کے درد، متلی اور بےوجہ کی بے چینی سے بھی نجات حاصل کیا جاسکتا ہے. ٭ تھمب نیل پوائنٹ 13459594_10154305633482236_267116025_n اس پریشر پوائنٹ پر مساج کرنے سے آپ کو منفی سوچ سے نجات ملنے میں مدد حاصل ہوسکتی ہے. یہ پریشر پوائنٹ آپ کے ناخن پر موجود ہوتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top