کیا آپ کو معلوم ہے ہتھیلیوں پر موجود یہ لکیریں کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)ہتھیلیوں پر موجود لکیریں آپ کی زندگی کے حوالے سے بہت کچھ بیان کرتی ہیں، لیکن ان لکیروں پر ہر کوئی یقین نہیں رکھتا. ماہرین کے مطابق ہتھیلیوں پر موجود ہر چھوٹی بڑی لکیریں آپ کی زندگی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ بیان کرتی ہیں.

جب دونوں ہتھیلیوں کو ملاکر جو آدھا چاند بنتا ہے جس کو عموماً دل کی لکیر بھی کہا جاتا ہے.یہ لکیریں آپ کی زندگی کے حوالے سے بہت کچھ کہتی ہیں. ماہرین کے مطابق یہ لکیریں آپ کی ازواجی زندگی ، مستقبل، کیرئیر، کامیابیوں اور جو بھی آپ کی زندگی میں ہونے جارہا ہے، وہ تمام باتیں یہ لکیریں بیان کرتی ہیں. جب دونوں ہتھیلیوں کو ملاکر دیکھا جائے تو دونوں ہتھیلیوں کی لکیریں آدھے چاند بناتی ہیں اور اردو کا حرف’ب’ بھی بنتا ہے. ٭ اگر دونوں ہتھیلیوں کو ملانے کے بعد آپ کی لکیروں سے آدھا چاند بنتا ہے تو اس کا مطلب آپ مضبوط شخصیت کے مالک ہیں اور آپ کی شخصیت بہت پرکشش بھی ہے. ٭ کچھ افراد کے دونوں ہتھیلیوں کی لکیریں آدھا چاند نہیں بناتی، ان افراد کی ہاتھوں کی لکیریں سیدھی ہوتی ہیں. ایسے افراد مزاج کے بہت نرم ہوتے ہیں ، یہ لوگ ہر مسئلے کو اچھے طریقے سے سنبھال لیتے ہیں. ٭ کچھ لوگوں کی دونوں ہتھیلیوں کی لکیریں کنارے سے اوپر نیچے ہوتی ہیں لیکن آدھا چاند بناتی ہیں ، ایسے لوگوں کی اپنے ہم عمر لوگوں سے کم ہی دوستی ہوتی ہے . یہ لوگ اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top