ناخنوں کا بڑھا ہوا حصہ سفید کیوں ہوتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)جب ناخن بڑھ جاتے ہیں تو ناخنوں کا بڑھا ہوا حصہ سفید ہوجاتا ہے جبکہ وہ حصہ جو جلد سے جڑا ہوتا ہے اس کا رنگ گلابی رہتا ہے. کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ بڑھے ہوئے ناخن سفید اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ہمارے ناخنوں کا رنگ نیم شفاف ہوتا ہے .

لہذا جب ہمارے ناخن بڑھ جاتے ہیں تو سفید رنگ کے نظر آنے لگتے ہیں. اکثر اوقات نہاتے ہوئے آپ کے ناخنوں میں خشکی جمع ہوجاتی ہے، یہ خشکی پانی کے نمکیات ہوتے ہیں جوکہ ناخنوں میں آجاتے ہیں. ہمیشہ نہانے کے بعد اپنے ناخنوں کو برش یا روئی کے ذریعے موئسچرائز کریں ، اس سے آپ نے ناخن میں موجود خشکی ختم ہوجائے گی اور آپ کے ناخن پہلے کی طرح نیم شفاف نظر آنے لگے گے. اس کے علاوہ بڑھے ہوئے ناخنوں کو زیادہ موئسچرائز رنہیں ملتا، چونکہ وہ بڑھ جاتے ہیں اور جلد سے الگ ہوجاتے ہیں، لہذا ان کو الگ سے موئسچرائزکی ضرورت ہوتی ہے. اگر ناخنوں کو صحیح طور پر موئسچرائز نہیں کیا جائے گا تو اس سے ناخن بالکل سفید ہوجاتے ہیں ، جس کے باعث وہ برے لگتے ہیں. اسی لئے ناخنوں کے اس حصے کو الگ سے توجہ درکار ہوتی ہے اور ان پر الگ سے کریم یا لوشن سے لگاکر ان کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top