یہ پڑھنے کے بعد آپ کبھی بھی نیل پالش نہیں لگائیں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)نیل پالش خواتین کی تیاری کا ایک جزو ہے، لیکن خواتین نیل پالش کے نقصانات سے شاید واقف نہیں ہیں. نیل پالش بناتے ہوئے جو کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں وہ ناخنوں کے لیے بہت نقصان دہ ہیں.

جب بھی خواتین دکان پر نیل پالش خریدنے جاتی ہیں تو وہ یہ سوچتی ہیں کہ ان کے ہاتھوں پر کس رنگ کی نیل پالش اچھی لگے گی، لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ نیل پالش میں موجود کیمیکلز آپ کے ناخنوں کو کتنا نقصان پہنچاتے ہیں. ماہرین کے مطابق اچھے اور بڑے برانڈ کی نیل پالش میں بھی خطرناک قسم کے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جوکہ آپ کے ناخنوں کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کی جلد کےلیے بھی بہت نقصان دہ ہیں. اکثر نیل پالش کی کمپنیاں نیل پالش میں موجود کیمیکلز کی تفصیل نہیں لکھتی، جس کی وجہ سے خواتین ہرقسم کی نیل پالش خرید لاتی ہیں اور اس بات سے بے خبر ہوتی ہیں کہ یہ نیل پالش ان کے ناخنوں کےلیے صحیح نہیں ہیں. نیل پالش لگانے کے بعد اکثر خواتین کچن کے کام بھی کرتی ہیں جیسے کھانا پکانا، آٹا گوندھنا وغیرہ. ٭ نیل پالش میں موجود خطرناک کیمیکلز ان چیزوں کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں اور آپ کے دماغ اور نروس سسٹم کو متاثر کرتے ہیں . ٭ اس کے علاوہ نیل پالش میں موجود کیمیکلز کے ذریعے کینسر ہونے کا بھی خطرہ ہوجاتا ہے. ٭ نیل پالش میں موجود کیمیکلز سے کئی اور بیماریاں بھی انسانی جسم میں پیدا ہوجاتی ہیں، جیسے جلدمیں الرجی اور گلے میں درد وغیرہ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top