صرف 5منٹ میں دن بھر کی تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)زندگی بھاگ دوڑ کا دوسرا نام ہے ،صبح آنکھ کھلتے ہی انسان کسی مشین کی طرح کاموں میں مصروف ہوجاتا ہے اور پورادن اسی مصروفیت میں گزار دیتا ہے،یہاں تک کہ رات کو بھی آرام کا وقت نہیں مل پاتا. یہ عادت صحت کیلئے خطرے کاباعث بنتی ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں انسان پر حملہ آور ہوجاتی ہیں.

اس بھاگ دوڑ سے بھرپور زندگی میں آرام کیلئے وقت نکالنا نہایت مشکل کام ہے لہٰذا یہاں صرف 5 منٹ میں دن بھر کی تھکن اتارنے کےطریقے درج ذیل ہیں. ٭آنکھیں بند کریں یہ آرام کرنے کا نہایت آسان طریقہ ہے اپنی آنکھیں بند کریں اور لیٹ جائیں ،ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑ دیں اور دماغ سے تمام منفی سوچوں کو نکال دیں. ٭سبز چائے کا استعمال سبز چائے صحت کے ساتھ دماغ کیلئے بھی بہت فائدے مند ہے ،بے تحاشہ تھکن میں سبز چائے ذہنی پریشانی کوختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے. ٭پسندیدہ گانا سنیں ذہنی تناؤ میں پسندیدہ موسیقی سن کر بیحد آرام محسوس ہوتا ہے،صرف 5 منٹ اپنا پسندیدہ گانا سنیں آپ کی تھکن فوراً اتر جائے گی. ٭کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا وقت گزاری کا بہترین ذریعہ ہے،ذہنی تناؤ اور تھکن میں وہ تمام باتیں سوچیں جو آپ زندگی میں کرنا چاہتے ہیں یہ طریقہ فوراً اثر کرے گا . ٭چیونگم چبانا بے تحاشہ تھکن میں چیونگم چبانے سے کافی آرام آتاہے،چیونگم آپ کے کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے،جس سے صحت پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ساتھ ہی پریشانی بھی ختم ہوجاتی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top