ان قدرتی طریقوں پر عمل کرکے چہرے اور جسم پرموجود تلوں سے چھٹکارہ پائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)چہرے اور جسم پر موجود گہرے براؤن رنگ کے دھبوں کو تل کہا جاتا ہے. یہ مختلف قسم کے ہوتے ہیں.

کچھ جلد پر ہی موجود ہوتے ہیں، کچھ ابھرے ہوئے ہوتے ہیں، کچھ میں بال بھی موجود ہوتے ہیں اور کچھ بالکل فلیٹ ہوتے ہیں. تل ہمیں وراثت سے ملتے ہیں. اگر آپ اپنے چہرے اور جسم پر موجود تلوں سے پریشان ہیں تو ان سے چھٹکارہ ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرکے کیا جاسکتا ہے. ٭ روئی میں سیب کا سرکہ بھگو کر مسوں پر لگائیں اور پھر ٹیپ سے روئی کو چپکا دیں. پھر آدھے گھنٹے بعد روئی کو نکال دیں. یہ عمل 10 دن تک جاری رکھیں. 10 دن بعد مسے جھڑ جائیں گے. ٭ ایک چائے کا چمچہ بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں 3 قطرے کیسٹر آئل کے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور رات کو سونے سے پہلے مسوں پر لگالیں. پیسٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے اس پر بینڈج لگالیں. صبح اٹھنے کے بعد پیسٹ کو پانی سے صاف کرلیں، یہ عمل 1 مہینے تک جاری رکھیں. ٭ جس جگہ تل اور مسے موجود ہیں اس کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھوئیں اور خشک کرلیں. پھر ایک چائے کا چمچہ السی کے بیج، السی کے بیجوں کا تیل اور شہد ملا کر پیسٹ بنالیں. اس پیسٹ کو تلوں پر لگالیں اور اوپر بنیڈج لگالیں. پھر 1 گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں. یہ عمل دن میں 3 بار کریں. ٭ لہسن کو بیچ میں سے کاٹ کر تل پر رکھ کر اس کے اوپر ٹیپ لگا لیں اور ساری رات لگا رہنے دیں. یہ عمل ایک مہینے تک جاری رکھیں. ٭ کیلے کے چھلکے کو چھوٹا سا کاٹ کر سفیدی والا حصہ تل پر رکھیں اور بینڈج سے چپکا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں. یہ عمل روزانہ کرنے سے چند ہفتوں میں ہی تلوں سے چھٹکارہ حاصل ہوجائے گا. ٭ تل والی جگہ کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اب اس پر ایلوویرا جیل لگا کر اس پر میڈیکل ٹیپ لگا دیں اور 3 گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں. یہ عمل دن میں 2 سے 3 بار روزانہ کریں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top