پانچ بظاہر معمولی عادتیں جو صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)سگریٹ نوشی اور الکحل کا بے جا استعمال انسانی جسم اور صحت کو سخت نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں،یہ حقیقت ہے کہ خراب عادات نہ صرف انسان کو جسمانی طور پر سخت نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ عمر گھٹانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں. لیکن صرف یہ عادات ہی نقصان پہنچانے کا باعث نہیں بنتیں بلکہ روز مرہ کی بظاہر معمولی نظر آنے والی عادات بھی صحت پر بُرے اثرات مرتب کرسکتی ہیں ،مثلاً آپ کے بیٹھنے کی عادت،جوتے اور اسمارٹ فون استعمال کرنے طریقہ وغیرہ.

یہاں آپ کی روزمرہ کی عادات اور ان سے ہونےوالے نقصانات کے بارے میں تفصیل پیش کی جارہی ہے یقیناً آپ اسے پڑھ کر اپنی عادت بدلنے کی کوشش کریں گے. زیادہ دیر تک بیٹھنا آفس میں کام کرنےکے دوران ہمارا زیادہ وقت کمپیوٹر کی اسکرین کے سامنے بیٹھتے ہوئے گزرتا ہے،ایک تحقیق کے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھنا دل کی بیماریوں ،ذیابطیس ،ڈیپریشن اور کینسر جیسی بیماریوں کا سبب بنتا ہے،اس کے علاوہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے جسم میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے،اگر زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا آپ کے کام کے لیے ضروری ہے تو اس کے منفی اثرات کو جسمانی ورزش کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے. غیر آرام دہ جوتوں کا استعمال فیشن کے نام پر غیر آرام دہ جوتوں کا استعمال بھی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے،خاص طور پر خواتین اونچی ایڑی کی سینڈل کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ،صحت کے ماہرین کے مطابق غیر آرام دہ جوتوں کے استعمال سے عمر بھر کے لیے کمر درد کی تکلیف لاحق ہو سکتی ہے،لیزر اسپائن انسٹی ٹیوٹ کے چیف ڈاکٹر مائیکل پیری کے مطابق خواتین کی جانب سے جوتوں کے انتخاب میں سب سے بُرا اونچی ایڑی کی سینڈل کا انتخاب ہے،کیونکہ اس سے جوڑوں میں درد کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے. اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹس اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس موجودہ دور کی اہم ضرورت بن چکے ہیں ،کچھ لوگوں کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ ان گیجٹس کےبغیر ان کی زندگی ادھوری ہے لیکن ان کا بے جا استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے،یو کے ہیلتھ کیئر کے حالیہ سروے کے مطابق 18 سے 24 سال تک کے نوجوانوں میں 84 فیصد بیماریاں (کمر درد وغیرہ)اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس استعمال کرنے کی وجہ سے پیدا ہورہی ہیں. نیند کی کمی دی نیشنل اسلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق اچھی صحت کےلیے 7 سے 9 گھنٹو ں کی نیند لینا لازمی ہے ،لیکن تقریباً40 ملین کے قریب امریکی افراد نیند کے اس معیار پر نہیں اترتےجس سے نیورولوجیکل کی نشوونما پراثر پڑتا ہے،سوئیڈن کی اوپسلا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بناء نیند کے گزاری گئی ایک رات دماغی صلاحیتوں کو متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے. میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال اسے مشروبات جن میں چینی کااستعما زیادہ کیا گیا ہو جیسے سوفٹ ڈرنک اور سوڈا وغیرہ دل کی بیماریوں کو20 فیصد تک بڑھانے سبب بنتا ہے ،ہارڈورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق سوڈے کے ایک سنگل کین میں موجود چینی کی مقدار 10 چائے کے چمچ کے برابر ہوتی ہے جس سے استھما (سانس لینے میں دشواری)کا خطرہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top