صرف 2 منٹ میں بڑھا ہوا پیٹ گھٹائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)ہر کوئی جانتا ہے کہ جسم میں موجود اضافہ چربی ختم کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے اور اس عمل میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. خاص طور پر جو چربی پیٹ کے حصے پر موجود ہوتی ہے وہ بہت دیر سے کم ہوتی ہے اور اس کے لیے کئی جتن کرنے پڑتے ہیں.

لیکن جب پیٹ کے گرد موجود اضافی چربی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے. چین کے ایک پرانے اور مشہور مساج تکنیک کے ذریعے آپ اپنا بڑھا ہوا پیٹ محض 2 منٹ میں کم کرسکتے ہیں. اس مساج کو دن میں 2 بار 2 منٹ کے لیے کرنا ہے. اس مساج کے جادوئی کمال سے آپ کے پیٹ کی اضافی چربی ختم ہوجائے اور بڑھا ہوے پیٹ میں واضح کمی نظر آئے گی. لیکن خیال رہے کہ اس مساج سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنک سے اجتناب کرنا ہوگا. وہ افراد جو روزانہ ورزش کرتے ہیں اور اپنی ڈائٹ پر بھی بھرپور کنٹرول رکھتے ہیں ان کے لیے یہ مساج جادوئی فائدے فراہم کرتا ہے. خیال رہے کہ اگر آپ ذیل میں سے کوئی بیماری ہے تو اس مساج کو کرنے سے گریز کریں. ٭ کھانے کے فوری بعد ٭ گردے یا مثانے میں پھتری کا ہونا ٭ ہائیپر ٹینشن ہونا ٭ ہرنیا کا ہونا ٭ معدے یا آنتوں کی بیماری ٭ جسم کے کسی بھی اعضاء میں جلن مساج کا طریقہ اس مساج کو دن میں 2 بار کرنا ہے. صبح ناشتے سے قبل اور رات کو سونے سے پہلے. ٭ زمین پر سیدھے ہوکر لیٹ جائیں ٭ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے پیٹ پر مساج کریں یہاں تک کہ پیٹ میں گرمائش نہ پیدا ہوجائے. ٭ اب اپنا ایک ہاتھ پیٹ کے بلکل درمیان میں رکھیں. ٭ اب اس ہاتھ سے اینٹی کلاک وائس پیٹ پر مساج کریں. جب اینٹی کلاک وائس مساج شروع کریں تو چھوٹے سرکلز سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ دائرے کو وسیع کرتے جائیں. ٭ ہر دائرے کا چکر 1 سے 2 سیکنڈ تک کا رکھیں. ٭ مساج تب تک جاری رکھیں، جب تک مساج سے پیٹ میں گرماہٹ نہ آجائے. ٭ مساج کو 2 منٹ تک اسی طرح کرتے جائیں. 2 منٹ میں تقریباً 40 سے 50 دائرے بنائیں. ٭ اس بات کا خیال رکھیں کہ مساج سے پیٹ میں گرماہٹ آجائے. اسی گرماہٹ کی وجہ سے پیٹ میں موجود اضافی چربی کا خاتمہ ہوگا اور بڑھے ہوئے پیٹ میں واضح کمی نظر آنا شروع ہوجائے گی. اس مساج سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوگا اور میٹابولزم کے ساتھ خون کا دورانیہ بھی بہتر ہوتا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top