انڈے کا ماسک بالوں پر لگائیں اور پھر کمال دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)کچھ خواتین کو اپنے بالوں میں نت نئے تجربات کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے. جو بھی ہیئر کلر فیشن میں ہوتا ہے وہ فوراً سلون میں جا کر اپنے بالوں میں کروا لیتی ہیں.

وہ ہیئر کلر وقتی طور پر اچھا لگتا ہے لیکن اس سے بالوں کو جو نقصان ہوتا ہے اس کا اندازہ خواتین کو بعد میں ہوتا ہے. اکثر بالوں میں ڈائی کروانے بال خشک ہوجاتے ہیں اور نتیجاً ان میں سپلٹ اینڈز ہوجاتے ہیں. بالوں میں سے دو منہ کے بال ختم کرنے کے لیے ماہرین نے انڈے اور شہد کی شکل میں اس کا آسان ترین حل نکالا ہے. انڈہ دو منہ کے بال ختم کرنے کے لیے آپ کو انڈے اور شہد کا ماسک بالوں پر لگانا ہے. انڈے میں وافر مقدار میں پروٹین موجود ہوتا ہے اور اس میں فیٹی ایسڈ بھی موجود ہوتے ہیں. انڈے کو سر پر لگانے سے آپ کے بالوں قدرتی طور پر کنڈیشنر حاصل ہوگا اور دو منہ کے بالوں سے نجات ملے گا. انڈے کے ساتھ دہی ملا کر بالوں پر لگایا جائے تو اس سے بھی بال نرم و ملائم اور سلجھے ہوئے رہتے ہیں. شہد شہد اور دہی کو ملا کر بالوں پر لگایا جائے تو اس سے ضدی قسم کے دو منہ کے بال سے فوری چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے. چوڑے دانتوں والا کنگا نہاتے ہوئے جب بالوں پر کنڈیشنر لگائیں تو چوڑے دانتوں والے کنگے سے بالوں میں کنگا کریں جب تک بال اچھی طرح سلجھ نہ جائیں کنگا کرتے رہیں. باقاعدگی سے بال کٹوائیں اگر آپ باقاعدگی سے بال کٹواتے رہیں گے تو آپ کے بالوں میں دو منہ کے بال نہیں آئیں گے. کوشش کریں کہ بالوں میں ٹریمنگ بہت مہینوں بعد نہ کروائیں بلکہ کم وقت میں ہی بالوں میں ٹریمنگ کروا لیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top