جب نومولود بچے بہت زیادہ روئیں تو فوراً ان کے پاؤں چیک کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017)اکثر والدین نومولود بچوں کے بہت زیادہ رونے کی وجہ سے پریشان ہوجاتے ہیں اور وہ سمجھ نہیں پاتے کہ ان کا بچہ آخر کیوں اتنا رو رہا ہے؟ وہ اپنے بچوں کو چپ کرانے کی ہر ممکن کوشش کرلیتے ہیں لیکن بچے چپ ہونے کا نام نہیں لیتے. آج ہم آپ کو نومولود بچوں کے بناء کسی وجہ کے رونے کےبارے میں بتائیں گے.

یقیناً کئی والدین اس بات سے بالکل بےخبر ہوں گے. اکثر نومولود بچوں کے موزوں میں بال اٹک کر ان کی پاؤں کی انگلی میں لیپٹ جاتے ہیں اور اس سے ان کی پاؤں کی انگلی دب جاتی جس کی وجہ سے وہ زاروقطار رونے لگتے ہیں. جب بال بچوں کے پاؤں کی انگلی میں لیپٹ جاتے ہیں تو اس سے بچوں کو شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے. ان کے انگلی میں خون کا دورانیہ رُک جاتا ہے جس سے پاؤں کی انگلی میں سوجن ہونا شروع ہوجاتی ہے. اگر انگلی میں لیپٹا ہوا بال فوری طور پر نہ نکالا جائے تو اس سے بچوں کی انگلی میں سوجن شدت اختیار کرسکتی ہے. ایسا واقعہ امریکا سے تعلق رکھنے والے والدین جیسیکا اور اسکاٹ کے ساتھ پیش آیا. ان کی چھوٹی بیٹی کے مسلسل رونے پرجیسیکانے اپنی بیٹی کے پاؤں میں سے موزے اتارے تاکہ وہ چپ ہوجائے. لیکن غور کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ان کی بیٹی کے پاؤں کی انگلی پر سوجن تھی اور سوجن کے باعث انگلی لال ہورہی تھی. جب جیسیکا اور اسکاٹ نے انگلی کو غور سے دیکھا تو اس پر بال لپٹا ہوا تھا. اگر اس چیز کو بروقت نہیں دیکھا جاتا تو خدانخواستہ اس سے تکلیف مزید بڑھ سکتی تھی. لہذا اب جب بھی نومولود بچے بغیر کسی وجہ کے روئیں تو فوراً ان کے پاؤں کی انگلیاں چیک کریں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top