دانتوں پر سفید دھبوں کا ہونا کس بیماری کو ظاہر کرتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017)بعض لوگوں کے دانت بظاہر تو سفید ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان میں دھبے موجود ہوتے ہیں. دانتوں پر سفید دھبوں کا ہونا بہت سی چیزوں کی نشاندہی کرتا ہے جیسے کہ دانتوں پر موجود انامل نامی منرل کی کمی ان دھبوں کے نمودار ہونے کا باعث بنتا ہے.

دانتوں کو صحیح طرح برش نہ کرنا، مناسب مقدار میں پانی نہ پینا، یا پھر تیزابیت والے کھانےزیادہ کھانا ان دھبوں کی بننے کی وجہ بنتے ہیں. اس کے علاوہ اور کیا وجوہات ہو سکتی ہیں آیئے جانتے ہیں. ٭ خشکی: اگر آپ کامنہ پانی پینے کے باوجود خشک رہتا ہے تو اس سے دانتوں پر نشانات پڑسکتے ہیں. ٭ تیرابیت والے کھانے: وہ کھانے جن میں تیزابیت بڑی تعداد میں موجود ہوتی ہے اس سے بھی آپ کے دانت خراب ہوسکتے ہیں. اس کے علاوہ کولڈ ڈرنکس بھی آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں. ٭ دانتوں کی ناقص حفاظت: اگر آپ اپنے دانتوں کا خیال نہیں رکھتے تو اس سے آپ کے دانتوں میں پیلاک بننا شروع ہوجاتا ہے جوکہ دانتوں کو پر جم کر ان کو خراب کردیتا ہے. ٭ بریسس: یہ دانتوں کےلئے نقصان دہ نہیں ہوتے لیکن اگر ان کی صحیح طرح دیکھ بھال نہیں کی جائے تو اس سے آپ کے دانتوں پر سفید نشانات آسکتے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top