دنیا کی دس بہترین غذائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017)دنیا کی دس بہترین غذائیں اس دنیا کی بہترین غذاؤں کے بارے اگر سوچا جائے تو ہم کافی شش و پنج میں مبتلا ہو سکتے ہیں وہ کون سی ہیں مگر ماہرین نے کئی غذاؤں کی اجزاء کی جانچ پڑتال کے بعد دنیا کی دس بہترین غذاؤں کا انتخاب کیا ہے. :لیموں صرف ایک لیموں آپ کی دن بھر کی وٹامن سی کی 100 فیصد مقدار پوری کرنے کے لئے کافی ہے یہ نہ صرف آپ کے اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ ہڈیوں کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے یہ کینسر سے بھی بچانے میں ایک اہم کردارادا کرسکتا ہے.

:بروکلی بروکلی کاایک درمیانہ سائزکا ٹکڑا آپ کی دن بھر کے لئے تجویز کردہ وٹامن کے اورسی کی مقدار پوری کرتا ہےجو کہ ہڈیوں کے لئے انتہائی ضروری ہے اتنی ہی مقدار آپ کو کئی طرح کے کینسر سے بھی بچا سکتی ہے اور ایک اونس کا ایک چوتھائی ٹکرا بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے کافی ہے . :ڈارک چوکلیٹ ڈارک چوکلیٹ کوکو پاؤڈر فلیوونوئڈز اور اینٹی اوکسیڈینٹ سے بھرا ہوا ہے جو برے کولیسٹرول کو کم کر کے اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتاہے . :آلو ایک لال آلو میں 66 فیصد مائیکروگرام سیل بلڈنگ فلوٹ ہوتا ہے یہ کینسر سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس میں موجود وٹامن اے دفائی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے ،آلو کو ہمیشہ ٹھنڈا کھائیں کیوں کہ اس طرح آپ اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں . :سیلمن فش fishیہ اومیگا تھری فیٹی ایسیڈ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو آپ کو ڈپریشن،دل کی بیماریوں اورکینسر سے بچانے میں معاونت کرتا ہے3 اونس میں50 فیصد نیاسن ہوتا ہے جوکہ آپ کو الزائمر اور نسیان سے بچاتا ہے . :اخروٹ تمام خشک میوہ جات میں سے سب سے زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اخروٹ میں پایا جاتا ہے جو کہ برے کولیسٹرول کو کم کرنے کے علاوہ موڈ کوبھی بہتر کرتا ہے اور کینسر سے لڑنے میں مدد کرتا ہے یہ جلد کو سن ڈیمیج سے تحفظ فراہم کرتا ہے اس میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹ میلاٹونن نیند کو بھی بہتر کرتا ہے . :ایواکاڈو ایواکاڈو صحت کا خزانہ لئے ہوئے ہے یہ آپ کے کولیسٹرول کو 22 فیصد تک کم کرسکتا ہے ایک ایواکاڈو آپ کی ڈیلی فائبرکی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے اور ساتھ ہی دل کی بیماریوں کے خدشہ کو بھی کم کرتا ہے. :لہسن لہسن بیماریوں کےخلاف بہترین مزاحمت رکھتا ہے اورمختلف بیکٹریا کوپیدا ہونےسےروکتاہے لہسن میں ایک الیسین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کہ جسم کو سوجن سے بچاتا ہےکولیسٹرول اور بلڈ پریشر کے لیول کو توازن میں رکھتا ہے. : پالک پالک میں لیوٹین اور زیکسینتھین پائے جاتے ہیں یہ ایسے اینٹی اوکسیڈینٹ ہیں جو آپ کے دفائی نظام کی قوت کو بڑھاتے ہیں اور آنکھوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے تحقیق کےمطابق پالک دوسری سبزیوں اور پھلوں کے مقابلے کینسر سے بچاؤ میں زیادہ مؤثر پایا گیا ہے. :بینز| پھلیوںمیں بہت سارے صحت مند اجزاء پائےجاتے ہیں ہفتے میں 4 بار اس کا استعمال دل کی بیماریوں کے خدشہ کو 22 فیصد تک کم کرسکتا ہے اور ساتھ ہی بریسٹ کینسر کے خدشہ کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top