ہاتھوں کی نسوں کے پھولنے کے پیچھےکیا وجہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017)کیا آپ کے ہاتھ میں بھی نسیں بہت ابھری ہوئی ہیں؟ جس کو دیکھ کر آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ بہت عمررسیدہ ہیں؟ اگر آپ کے ہاتھ کی نسیں بہت ابھری ہوئی ہیں تو اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے. نسوں کاپھولنا کوئی خطرے کی بات نہیں ہے اور نہ ہی اس کا تعلق ہماری صحت سے ہوتا ہے.

لیکن ہاتھوں پر ابھری ہوئی نسوں کے وجہ سے ہاتھ بد نما لگتے ہیں. لیکن بعض ماہرین کے مطابق نسوں کا ابھرنا خطرے کی علامت بھی ہو سکتا ہے.جس کے لئے آپ کو فوراً اپنے معالج سے رجوع کرنا ضروری ہے. نسیں ہمارے پورے جسم میں موجود ہوتی ہیں، ان کے ذریعے ہی ہمیں پورے جسم میں خون کی فراہمی ہوتی ہے. نسوں کے پھول جانے کے پیچھے بڑی وجہ بڑھتی عمر ہے. انسان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی جاتی ہے تو وقت کے ساتھ ہمارے ہاتھوں کی جلد نرم ہونے لگتی ہے اور نسیں ابھرنے لگتی ہیں. عمر بڑھنے کے علاوہ ہاتھوں پر نسیں ابھرنے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟ آئیے جانتے ہیں. ٭ باڈی بلڈنگ وہ افراد جو جن کو باڈی بلڈنگ کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ اس شوق میں اپنے مسلز بڑھانے کے لئے بھاری بھرکم ویٹ اٹھاتے ہیں اس وجہ سے بھی ہاتھوں کی نسیں پھول جاتی ہیں. وہ افراد جو روزانہ کی بنیاد پر باڈی بلڈنگ کرتے ہیں اور بھاری وزن اٹھاتے ہیں ان کے ہاتھوں پرنسیں ابھرنے کے بعد دوبارہ پہلے جیسی نہیں ہوتی. ٭ گرم موسم گرم موسم کی وجہ سے بھی نسوں کے ابھرنے کا مسئلہ ہوجاتا ہے. جب گرم موسم کی وجہ سے نسیں ابھر جاتی ہیں تو ہاتھوں میں درد کی شکایت بھی بڑھ جاتی ہے.اکثر لوگوں کی گرمیوں میں ہاتھوں نسیں پھول جاتی ہیں. ٭ ویسکیولر بیماری وہ لوگ جو روزانہ جم جاتے ہیں اور بھاری وزن کے ساتھ باڈی بلڈنگ کرتے ہیں، ان کو ویسکیولر (رگ) کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے. لہذا آپ مسلسل اپنے معالج کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اپنا مکمل چیک اپ کرواتے رہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top