آپ کی ایسی عادات جو کررہی ہیں آپ کی جلد کو خراب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017)کچھ لوگ اپنی جلد کی بہت حفاظت کرتے ہیں، فیشلز اور کلنگزنگ کرواتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے چہرے پر کہیں نہ کہیں پمپل نکل آتا ہے اور ان کی ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے. جلد پر آئل زیادہ آنے کے باعث بھی پمپلز کی شکایت ہوتی ہے.

علاوہ ازیں وہ لوگ جو پانی کم پیتے ہیں ان کو پمپلز کی شکایت رہتی ہے. اس کے علاوہ بھی کئی آپ کی کئی ایسی عادات ہیں جن کی وجہ سے آپ کی جلد پر پمپلز نمودار ہونے لگتے ہیں. پمپلز یا بریکس آؤٹ ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ ختم تو ہوجاتے ہیں لیکن اپنے نشانات چہرے پر چھوڑ جاتے ہیں. اگر آپ درج ذیل بیان کی گئی عادات ترک کردیں تواس سے آپ کو پمپلز اور بریکس آؤٹ سے نجات مل سکتا ہے. ٭ ڈیری پروڈکٹس کا استعمال وہ افراد جو بہت شوق سے چیز اور کریم کا استعمال کرتے ہیں ان کو بریکس آؤٹ کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے. ڈیری پروڈکٹس کا استعمال آپ کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اس کے زیادہ استعمال سے پمپلز اور بریکس آؤٹ آپ کو ہر دوسرے دن تنگ کرسکتے ہیں. ٭ موبائل کے جراثیم موبائل پر موجود جراثیم بھی ہماری جلد کو اثر انداز کرتے ہیں. چونکہ ہم اپنا موبائل تقریباً ہر جگہ اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں اور ان تمام جگہوں کے جراثیم ہمارے موبائل پر لگ جاتے ہیں اور جب ہم اپنا موبائل پر کال سنتے ہیں تو اس طرح وہ سارے جراثیم ہماری جلد پر اثراانداز ہونے لگتے ہیں اورپمپلز کی شکل میں ہمارے چہرے پر نمودار ہوجاتے ہیں. ٭ ذہنی دباؤ جب آپ کو کام کی بہت زیادہ ٹینشن ہوتی ہے تو اس وجہ سے بھی بریکس آؤٹ ہونے لگتے ہیں. ماہرین کا کہنا ہےکہ جب ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو ہماری جلد میں بہت زیادہ تیل آنے لگتا ہےجس کی وجہ سے چہرے پر پمپلز نمودار ہونے لگتے ہیں. ٭ ڈیٹرجنٹ کا استعمال جس ڈیٹرجنٹ سے آپ کپڑے دھوتے ہیں، وہ آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں کئی ایسے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو خاموشی سے نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں اور پھر پمپلز کی شکل میں اپنے نقصانات ظاہر کرنے لگتے ہیں. کوشش کریں کہ کپڑے دھونے کے لئے اچھا اور معیاری ڈیٹرجنٹ خریدیں. ٭سگریٹ نوشی سگریٹ نوشی آپ کو ہر طرح سے نقصان پہنچاتی ہے. اس سے نہ صرف آپ کے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں بلکہ اس سے آپ کو پمپلز اور بریکس آؤٹ بھی ہوتے ہیں اور جلد بھی خراب ہوتی ہے. ٭ مرچوں والے کھانے اگر آپ کو مرچوں والے کھانے بہت پسند ہیں تو پھر آپ یہ شکایت کرنا چھوڑ دیں کہ آپ کے چہرے پر پمپلز بہت نکلتے ہیں. مرچین کھانے سے آپ کا معدہ متاثر ہوتا ہے اور اس کے رزلٹ آپ کو اپنے چہرے پر پمپلز کی شکل میں نظر آتے ہیں. ٭ نیند کی کمی اگر آپ 8 گھنٹے کی نیند پوری نہیں کررہے ہیں تو عین ممکن ہے آپ کو پمپلز کی شکایت ہوسکتی ہے. نیندکی کمی کے باعث نہ صرف آپ کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ آپ کو جلد کے مسئلے مسائل بھی پیش آنے لگتے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top