ناریل کا پانی آپ کی صحت کیلئے بہترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017)ناریل کا پانی پیاس بجھانے کیلئے پانی کا بہترین اور ذائقہ دار متبادل ہے. غذائی اجزا سے مالا مال ناریل کا پانی اپنے اندر ہمارے لیے بے شمار فائدے رکھتا ہے جس میں سے چند درج ذیل ہیں.

انسانی خون کے ساتھ مطابقت چونکہ ناریل کا پانی انسان کے پلازما کے ساتھ ہم سرایتی ہوتا ہے، اس لیے اسے انتہائی ایمرجنسی میں جسم کو دوبارہ ہائیڈریٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے. غذائی اجزا سے مالامال مارکٹوں میں ملنے والے دیگر بیورجز کے بر عکس ناریل کا پانی پانچ اہم الیکٹرولائٹس کیلشئم ، میگنیشئم فاسفورس،پوٹاشئم اور سوڈیم رکھتا ہے جو انسان کے جسم میں ہوتے ہیں. ہائی بلڈ پریشرمیں مفید بہت سے موقعوں پر جسم میں الیکٹرولائٹس کی غیر متناسب سطح ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتا ہے. کیوں کہ ناریل کا پانی کافی مقدار میں سب کی فراہمی رکھتا ہے، لہٰذا یہ میکنزم کو متوازن کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے. نمی کو بڑھاتا ہے ناریل کے پانی میں موجود اجزا انسان کے جسم میں اسپورٹس اور اینرجی ڈرنکس سے کہیں زیادہ نمی بڑھاتے ہیں. سخت ورزش کے بعد جسم سے معدنیات سے لبریز فلوڈز کم ہوجاتے ہیں جس کا بہترین متبادل ناریل کا پانی ہے. وزن کم کرنے میں مؤثر ناریل کے پانی میں چکنائی انتہائی کم ہوتی ہے. یہ بھوک کو بھی کم کرتا ہے اور غذائی اجزا کے لبریز ہونے کے سبب بھوک محسوس نہیں ہونے دیتا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top