ماتھے کے اس حصے پر مساج کرنے کے چونکہ دینے والے نتائج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017)ویسے تو مساج کرنے کی کئی طریقے کار ہوتے ہیں، دنیا میں مختلف ممالک میں ذہنی سکون فراہم کرنے کے لئے اور تھکاوٹ دور کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے مساج کیا جاتا ہے. مساج نہ صرف ہماری صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں بلکہ مساج کے ذریعے ہم بہت ایکٹو بھی محسوس کرتے ہیں.

لیکن مساج کے لئے لوگ سلون یا سپا کا رُخ کرتے ہیں. لیکن مصروف زندگی کے باعث کچھ لوگ سلون یا سپا نہیں جاپاتے. لہذا وہ افراد جو اپنی مصروف روٹین کے باعث اپنے آپ کو وقت نہیں دے پاتے، ان کے لئے گھر پر ہی رہتے ہوئے مساج کرنے کا طریقہ آج ہم آپ کو بتائیں گے. اس مساج سے نہ آپ کے پیسے خرچ ہوں گے اور نہ ہی آپ کو کسی دور اچھے سلون یا سپاء میں جانے کی ضرورت پڑے گی. ماتھے پر موجود بھنوؤں کے درمیان والے حصے پر مساج کرنے سے آپ کو کئی بیماریوں سے نجات حاصل ہوسکتا ہے. اس حصے پر مساج کرنے سے آپ کو سر درد میں آرام، ٹینشن سے نجات اور آنکھوں کو سکون ملتا ہے. بھنوؤں کے درمیان والے حصے پر مساج کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی انگلیوں کو بھنوؤں کے درمیان والے حصے پر رکھیں اور انگلیوں کو اوپرکی جانب لے کر جائیں، پھر بھنوؤں کے بیچ والے حصے پر اپنی انگلی کو 45 سے 60 سیکنڈ کے لئے روز سے رکھیں. اس مساج سے آپ کو منٹوں میں نتائج ملنا شروع ہوجائیں گے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مساج کے ذریعے نہ صرف ذہنی تناؤ دور ہوتا ہے بلکہ اس کے ذریعے آپ کی جلد پر نکھار بھی آتا ہے اور دماغی ٹینشن دور ہوتی ہے. لہذا اب جب بھی آپ کو اچانک سے سر درد ہوجائے یا پھر آنکھوں میں چبھن شروع ہوجائے تو اس کے لئےآپ فوراً یہ مساج کریں، آپ بہت بہتر محسوس کریں گے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top