لیموں کو جلد کی شادابی اور صحت کے لئے مفید پایاگیا ہے

15

نیویارک(قدرت روزنامہ17-فروری-2017) لیموں کو جلد کی شادابی اور صحت کے لئے مفید پایاگیا ہے لیکن آج ہم اس کا آپ کو ایسا استعمال بتائیں گے کہ آپ روزانہ یہ ٹوٹکا آزمائیں گے.اس طریقے کی وجہ سے آپ کو جسم میں توانائی کے ساتھ اپنے آپ کو چاک وچوبند محسوس کریں گے.

آئیے آپ کو ایسا شاندار طریقہ بتاتے ہیں کہ آپ اسے بار بار آزمائیں گے. اجزاء چھ لیموں 20اونس پانی شہد بنانے کا طریقہ لیموں کو دو حصوں میں کاٹ لیں اور انہیں پانی میں ڈال کر ابالیں اور تین منٹ تک ابلنے دیں.اب اس مشروب کو ٹھنڈا ہونے دیں،اس میں سے لیموں اور گودا نکالیں اور اگلی صبح اسے پئیں.آپ چاہیں تو ذائقے کے لئے شہد ملاسکتے ہیں. یہ مشروب روزانہ صبح اٹھ کر پینے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا. سردی اور زکام نہیں ہوگا. آپ کا نظام انہضام مضبوط ہونے کے ساتھ میٹابولزم تیز ہوگا اور آپ کا وزن کم رہے گا. آپ کی سانسیں تروتازہ رہیں گی. آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوگی. آپ کو ناقابل یقین توانائی اور تازگی ملے گی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top