ہم جو چاول کھاتے ہیں ان میں کیلوریز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے

نیویارک(قدرت روزنامہ16-فروری-2017)ہم جو چاول کھاتے ہیں ان میں کیلوریز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے موٹے ہونے کا خطرہ ہمیشہ درپیش رہتا ہے.جن لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہی چاول ہوان کے کے لئے یہ ناقابل برداشت ہوتا ہے کہ وہ اس سے دور رہیں لیکن کیلوریز کا خطرہ سر پر منڈلاتا دیکھ کر وہ اسے کھانے سے گھبراتے ہیں.

آئیے آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس میںآپ چاول کھابھی سکیں گے اور اس میں موجود کیلوریز50سے60فیصد کم بھی ہوجائیں گی.یہ طریقہ حال ہی میں Exposition of the American Chemical Societyمیں پیش کیا گیا ہے اور اسے بہت آزمودہ پایا گیا ہے.ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر سٹارچ جوہم کھاتے ہیں وہ تیزی سے ہضم ہونے کے بعد فوری طور پر گلوکوز میں تبدیل ہوتا ہے اور خون میں شامل ہوجاتا ہے.چاولوں میں بھی سٹارچ کی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے لیکن اگر ذیل میں بتائے گئے طریقے سے انہیں پکائیں گے تو ان کا سٹارچ بہت زیادہ کم ہوجائے گا. بنانے کا طریقہ ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں. جب یہ تیل پانی میں حل ہوجائے تو اس میں آدھا کپ چاول ڈالیں. جب تک چاول پک جائیںتو انہیں نکال کر 12گھنٹے تک فریج میں رکھیں اور پھر کھائیں.اس طریقے میں ذیابیطس کا شکار لوگ بھی چاول کے نقصانات کم کرتے ہوئے اس کا مزہ لے سکتے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top