یوں تو عمر، وزن اور تھکاوٹ وغیرہ جیسے عوامل کو بھی خراٹوں کی وجہ قرار دیا جاتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ16فروری2017)یوں تو عمر، وزن اور تھکاوٹ وغیرہ جیسے عوامل کو بھی خراٹوں کی وجہ قرار دیا جاتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ان کی ایک اور وجہ بھی بیان کر دی ہے.سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”خراٹوں اور بے وجہ تھکان کی ایک وجہ ٹریفک کی آلودگی بھی ہو سکتی ہے.

جو لوگ مصروف سڑکوں کے آس پاس رہتے ہیں ان کے خراٹے لینے کی عادت میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گاڑیوں کا شور، ان سے نکلنے والا دھواں و دیگر گیسیں خراٹوں کا باعث بنتی ہیں. بالخصوص ڈیزل سے چلنے والے انجنوں سے نکلنے والی زہریلی گیسیں اس کی وجہ بنتی ہیں.گاڑیوں کے شور کے باعث انسان کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے اور وہ ہر وقت بے چینی محسوس کرتا ہے اور تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے.“ ناروے کی برجن یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ تحقیق 12ہزار افراد پر کی ہے جن میں ثابت ہوا ہے کہ سڑکوں کے قریب رہائش پذیر لوگ زیادہ خراٹے لیتے ہیں. مصروف شاہراہوں کے قریب رہنے والے مردوں میں سے 25فیصد ہفتے میں تین راتوں کو خراٹے لیتے ہیں. سروے کی گئی خواتین نے اگرچہ خراٹوں کی شکایت نہیں کی تاہم ان میں سے ایک چوتھائی کا کہنا تھا کہ وہ دن کے اوقات میں بھی غنودگی کا شکار رہتی ہیں. ٹریفک والے علاقوں سے دور رہنے والی خواتین میں یہ شرح بہت کم تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top